تحریک انصاف کے مزید ڈونرز سامنے آگئے، الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض اٹھا دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے مزید 3 ڈونرز سامنے آگئے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا۔‌تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے ڈونرز کا سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے ، پی ٹی آئی کو فنڈز دینے والے ایک اور ڈونر سامنے آگئے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اعتراض اٹھادیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق کمپنی مالک شعیب احمد بسرا نے کہا کہ نیشنل فروٹ پروسیسنگ فیکٹری

بھلوال سرگودھا میں ہے، 2011 میں پی ٹی آئی کو 10ہزار 500 روپے فنڈز دیئے تھے۔شعیب احمدبسرا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے میری کمپنی کوفارن فنڈنگ کمپنی کی فہرست میں ڈال دیا ، الیکشن کمیشن نےفیصلےمیں میری کمپنی کوکینیڈین کمپنی ظاہر کیا۔آصف خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کیا مضحکہ خیز فیصلہ اور تفتیش ہے، میں نے اپنی کمپنی کے پے پال اکاؤنٹ سے2013 میں 100 ڈالرعطیہ دیا، الیکشن کمیشن نے میری سابقہ کمپنی پرابسٹ ان کارپوریشن کا نام ڈال دیا۔ب

رطانیہ میں رہنے والی ایک اور ڈونر بینش فریدی نے بھی الیکشن کمیشن فیصلے کو مضحکہ خیزقرار دے دیا۔پاکستانی شہری بینش فریدی نے برطانیہ سے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ 2013 کے الیکشن کے وقت پی ٹی آئی کو 250 ڈالر فنڈ دیا تھا، الیکشن کمیشن کو بتانا چاہتی ہوں میں پاکستانی ہوں غیر ملکی نہیں لیکن الیکشن کمیشن نے فیصلے میں مجھے کیسےغیر ملکی ظاہرکردیا ہے۔بینش فریدی کا کہنا تھا کہ کس قانون کےتحت الیکشن کمیشن نےمجھےغیرملکی لکھاہے، الیکشن کمیشن محب وطن پاکستانیوں کوغیرملکی قراردینے کا سلسلہ بند کرے، یہ سلسلہ جاری رہا توالیکشن کمیشن کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close