ایک اور بڑا پاک بھارت ٹاکرا، کس دن دونوں ٹیمیں مد مقابل ہوں گے؟ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری

دبئی(پی این آئی)ایک اور بڑا پاک بھارت ٹاکرا، کس دن دونوں ٹیمیں مد مقابل ہوں گے؟ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیاکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 

میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان ہوگا۔ایشین ٹائٹل پر حکمرانی کی جنگ 27 سے شروع ہوگی جبکہ ایونٹ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close