شاہد آفریدی نے سری لنکا سے شکست کی اصل وجہ بتا دی

کراچی (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے غلطیاں کیں۔شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت ٹی ایم سی گراؤنڈ،گلبرگ میں سمر کیمپ کے دورہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں بہت غلطیاں کیں،اگر سری لنکا نے زیادہ رنز بنائے تو ہمیں بھی سکور کرنا چاہیے تھے، جب پاکستان ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو باہر بیٹھے کھلاڑی یاد آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم اچھی ہے اور توقع ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں اچھے نتائج آئیں گے۔بارشوں کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی صورت حال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے اس شہر کے ساتھ بہت زیادتی کی، پورے شہر میں پانی کھڑا ہے ،اگر کوئی سیاسی جماعت خدمت کی سیاست کرنا چاہتی ہےتو میں ان کے ساتھ ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close