سپریم کورٹ کا فیصلہ، پنجاب صورتحال، وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس آج ہی طلب، ایجنڈا کیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی طرف سے پنجاب سے حمزہ شہباز حکومت کی فراغت اور پرویز الہٰی کی وزارت اعلیٰ کے قیام کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا انتہائی اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا جس کی صدارت وزیرِ اعظم شہباز شریف کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور سیاسی و داخلی صورتِ حال پر غور ہو گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں