طلاق کوئی جرم نہیں لیکن عمران خان نے اسے میرے خلاف استعمال کیا، ریحام خان پھٹ پڑیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی طلاق اور اس کے بعد پیش آنے والے مسائل سے متعلق بتایا ہے کہ طلاق کوئی جرم نہیں ،عمران خان نے اسے میرے خلاف استعمال کیا۔ریحام خان نے امریکی شہر شکاگو میں سابق شوہر کی جانب سے قتل کی جانے والی پاکستانی فوٹوگرافر ثانیہ خان کی موت کی خبرپر ردعمل دیا اور اپنی طلاق کا وقت یاد کیا۔

 

 

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے لکھا کہ ‘مجھے طلاق لینے میں کئی سال لگے اور اس وقت مجھے فیملی کی طرف سے کوئی تعاون حاصل نہیں تھا، نہ ہی میری کمیونٹی میں میرا کوئی دوست تھا۔ریحام خان نے لکھا کہ اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے میری جدوجہد پی ٹی آئی کے ٹرولرز کے لیے میرے خلاف غلط باتیں بولنے کا بہانہ بن گئیں، میرے دوسرے شوہر (عمران خان) نے اسے میرے خلاف استعمال کیا، طلاق جرم نہیں بلکہ زندگی کا حق ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان نے اکتوبر 2015 میں طلاق ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close