یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 10 کلو تھیلا 400 روپے،چینی 70 اور گھی 300 فی کلو دستیاب

کراچی (آئی این پی)یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ ملک بھر کے اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیاء دستیاب ہیں اورکسی چیز کی کوئی قلت نہیں ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کیترجمان نیبتایا کہ چینی، گھی اور آٹا وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ اسٹورز پر چینی 70 روپے فی کلو اور گھی 300 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ آٹے کا 10 کلو تھیلا 400 روپے میں فراہم کیاجا رہا ہے جب کہ چاول اور دالوں پر بھی رعایت دی جارہی ہے۔ عوام کی سہولت کیلئے ان اشیاء کی اسٹورز پر سپلائی میں اضافہ کیا گیا ہے اور رش سے بچنے کیلئے بڑے اسٹورز پر کاؤنٹر کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close