آصف زرداری نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بھی حکمت عملی میں شامل کر لیا، ٹیلی فون پر رابطہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف زرداری نے ن لیگ کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مشترکہ امیدوار بنانے کے حوالے سے گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری نے نواز شریف اور اسحاق ڈار کو بھی حکمت عملی میں شامل کر لیا ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close