پاکستان بمقابلہ سری لنکا دوسرے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کو بڑا جھٹکا لگ گیا، دونوں ٹیموں کے اہم ترین کھلاڑی باہر

کولمبو(پی این آئی)دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکا اور پاکستان دونوں ٹیموں کو بڑا دھچکا لگ گیا۔پاکستان کے شاہین آفریدی اور سری لنکا کےسپنر مہیش تھیکشنا انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز شاہین شاہ آفریدی کو گُھٹنے کی انجری ہوئی تھی۔

 

 

اسی میچ میں مہیش تھیکشنا دائیں ہاتھ کی انگلی کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے۔انہوں نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔مہیش تھیکشنا نے اب تک سری لنکا کیلئے دو ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ ان کی جگہ 22 سالہ آف بریک بولر لکشیتھا ماناسنگھے کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close