میں نے وزارت پاکبازی سے کی، وزیر کی کرسی پر ایک دن بھی بغیر وضو نہیں بیٹھا، پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر کا دعویٰ

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ میں نے اپنی وزارت پاکبازی سے کی ایک دن بھی بغیر وضو کے اپنی کرسی پر نہیں بیٹھا۔ قیوم آباد کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں لوگ ہجرت کر کے آئے ، یہ شہر قائد کا شہر ہے، میں نے اپنی وزات پاکبازی سے کی ، ایک دن بھی بغیر وضو کے اپنی کرسی پر نہیں بیٹھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قائداعظم سے وعدہ کیا ہے کہ میں جب تک زندہ ہوں پاکستان کی حفاظت کروں گا ، میں کراچی میں الیکشن کمپین کرنے نہیں آیا محبتیں تقسیم کرنے آیا ہوں،

اس ملک کوبنانے میں شہیدوں کا خون شامل ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close