کامسر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ، مظفرآباد نیلم شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہو گئی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) مظفرآباد کے قریب کامسر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجہ میں مظفرآباد نیلم شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ وادی نیلم سمیت متعدد علاقوں کا زمین رابطہ دارالحکومت مظفرآباد سے منقطع ہوگیا بڑی تعداد میں سیاح اور مسافر پھنس کررہ گئے ۔

مظفرآباد نیلم شاہراہ پرکامسر کے مقام پر پہاڑی تودہ اچانک گرنے کے باعث کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا البتہ روڈ بند ہونے کے نتیجہ میں وادی نیلم سےواپس آنے اور مظفرآباد سے وادی جانے والے سیاحوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظفرآباد سے بٹ منگ, کہوڑی, پہٹکہ, نصیرآباد, بٹل بشاش, راجپیاں راجکوٹ, بھیڑی, سرلی سچہ ۔پنجکوٹ, مچھیارہ نیشنل پارک اور نوسیری نوسدہ سمیت دیگر دیہی علاقوں کے علاقوں کا زمینی رابطہ دارالحکومت مظفرآباد سے منقطع ہوگیا محکمہ شاہرات آزاد کشمیر نے کئی گھنٹوں کے بعد روڈ بحال کرلینڈ سلائیڈنگ کے دونوں اطراف پھنسے ہوئے مسافروں کی سفری مشکلات کو دور کر دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں