پنجاب میں ضمنی الیکشن، تمام سروے رپورٹس میں تحریک انصاف کی جیت کی پیشنگوئی

لاہور (پی این آئی )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے سابق گورنر عمر سرفراچیمہ نے ملاقات کی ہے جس دوران ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ کا کہناتھا کہ مفت بجلی دینے کے جھوٹے اعلانات کیئے جارہے ہیں، عوام پر جھوٹے اعلانات کا کوئی اثر نہیں ہو گا ، باپ بیٹے کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے ، اب شعبدہ بازی نہیں چلے گی۔

 

ضمنی الیکشن میں دھاندلی حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی ، 17 جولائی کو لوٹا سیاست کا خاتمہ ہو گا، تمام سروے پی ٹی آئی کی کامیابی کا اعلان کر رہے ہیں، دھاندلی کے تمام حربوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close