اداکارہ سارہ علی خان کس اداکار کو دل دے بیٹھیں؟

ممبئی (پی این آئی) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ خان اپنے سابق بوائے فرینڈ کارتک آریان سے بریک اپ کے بعد ایک اور اداکار کو دل دے بیٹھیں اور اپنے اُس نئے ہیرو کے ساتھ ڈیٹنگ کی خواہش بھی رکھتی ہیں۔ معروف پروگرام ’’کافی ود کرن 7‘‘ کے آنے والے شو میں کرن جوہر کی مہمان بالی ووڈ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی دو اداکارائیں سارہ خان اور جھانوی کپور ہوں گی۔یہ پہلا پروگرام ہوگا جس میں موجودہ دور کی دو ہم عصر اداکارائیں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

کرن جوہر نے پروگرام کی پرومو ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں دونوں اداکاراؤں نے تیکھے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیئے۔ سارہ خان اور جھانوی کپور نے اپنی دوستی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ویڈیو میں کرن جوہر اداکارہ سارہ خان سے پوچھتے ہیں کہ ان کے ’’ بوائے فرینڈ‘‘ اداکار کارتک آریان آخر سابق بوائے فرینڈ کیوں ہوگئے جس پر ’’ لو آج کل ‘‘ میں کارتک آریان کے ساتھ کام کرنے والی سارہ خان نے برجستہ کہا کہ کیوں کہ وہ سب کا سابق فرینڈ ہے۔

اس موقع پر کرن جوہر نے ایک اور سوال داغا کہ سارہ خان اب کس کے ساتھ ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔ پہلے تو سارہ خان نے جواب دینے سے گریز کرنے کی کوشش کی لیکن کرن جوہر کے اصرار پر تھوڑا شرماتے ہوئے تیلگو فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار وجے دیوراکونڈا کا نام لے لیا۔خیال رہے کہ کرن جوہر کے ہی ایک پروگرام میں جھانوی کپور نے بھی اعتراف کیا تھا کہ وہ وجے دیوراکونڈا کو پسند کرتی تھیں اور سارہ خان کے وجے کے ساتھ ڈیٹ لگانے کی خواہش پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close