احسن اقبال سے بدتمیزی کرنے والی فیملی نے گھر جاکر معافی مانگ لی

نارووال (پی این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال سے مکڈونلڈز میں بدتمیزی کرنے والی فیملی نے نارووال جا کر ان سے معذرت کرلی.احسن اقبال نے مذکورہ فیملی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا “‏بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی نے نارووال آ کر ملاقات میں اپنے عمل پر معذرت کی،پچھتاوے اور شرمندگی کا اظہار کیا۔میں پہلے ہی ان کیخلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا۔

ہم سب پاکستانی ہیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے۔”خیال رہے کہ کچھ روز پہلے ایک فیملی نے بھیرہ انٹر چینج پر مکڈونلڈز کی برانچ میں احسن اقبال کو دیکھ کر چور چور کے نعرے لگائے اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی تھی. واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی شدید مذمت کی جا رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close