عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، وکیل نے عدالت کو آگاہ کر دیا، عدالت نے کیا حکم دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے عدالت میں یہ مؤقف اختیار کیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت سیشن جج کامران بشارت مفتی نے کی۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،

جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔ یہ بات اہم ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 15 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرنے کے لیے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے رجوع کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close