آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیس سامنے آگئے

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 4 کیس سامنے آگئے ۔مظفرآباد میں 2 جہلم ویلی میںایک اور پونچھ میںایک شہری کورونا کا شکار ہوا ۔آزادکشمیرمیں اب تک4 لاکھ 20ہرار458 افراد کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جن میں سے43ہزار417افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی42ہزار 599افراد کورونا کو شکست دیکر مکمل طور صحت یاب ہو چکے ہیں اور 26 مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں 23 مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھاگیاہے۔

صرف 3مریض سرکاری آئسولیشن ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں آزاد کشمیر میں قاتل کورونا اب تک 792مریضوں کو موت کے گھٹ اترچکاہے۔جن میں سے140کا تعلق مظفرآباد،31کا جہلم ویلی،26کا نیلم، 144کاپونچھ،103کا باغ،13 کا حویلی،16کاتعلق سدھنوتی،182 کاتعلق میرپور،58کابھمبراور79کا کوٹلی سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close