عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا ۔ امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.78 ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 110.4 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق دو روز قبل امریکی خام تیل کی قیمت 108.4 ڈالرفی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 2.38 فیصداضافہ ہو ا ہے جس کے بعد برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 111.6 ڈالر ہو گئی تھی۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے بعد عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یاد رہے کہ 30 جو ن کو حکومت پاکستان نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا تھا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہو گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 230روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close