پیپلزپارٹی میں واپسی؟ بالآخر شاہ محمود قریشی نے خاموشی توڑ دی

ملتان(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ راجا ریاض کہہ رہے ہیں میں پیپلز پارٹی میں جا رہا ہوں، میں کہتا ہوں پیپلز پارٹی میں میری جوتی جاتی ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ میرا پورا خاندان عمران خان کے ساتھ ہے، مجھے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی جانب سے دعوت تھی، میں نے سوچ سمجھ کر عمران خان کا ساتھ دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو جواب دینا آتا ہے، راجا ریاض کو قائد حزب اختلاف کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خاتون جن کا سیاست سے تعلق نہیں، ان کے خلاف باتوں کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر گھر میں ماں اور بہنیں ہیں شائستگی کے دامن کو نہ چھوڑیں۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close