شاہین آفریدی کو محنت کا صلہ مل گیا، آئی سی سی نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی

لاہور (نیوزڈیسک ) پاکستانی فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو محنت کا صلہ مل گیا۔ شاہین نے ون ڈے بالنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ آئی سی سی نے تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔ شاہین آفریدی کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ پاکستانی فاسٹ بالر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

ون ڈے اور ٹی ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے۔پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں فارمیٹس میں پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں محمد رضوان کا دوسرا نمبر ہے جب کہ ون ڈے رینکنگ میں امام الحق کی دوسری پوزیشن ہے۔ ہندوستانی سٹار ویرات کوہلی گزشتہ دہائی کے دوران کل 1013 دن تک T20I کی درجہ بندی میں نمبر 1 بلے باز تھے لیکن بابر نے اب اپنے طویل عرصے تک ٹاپ پر رہنے کے بعد اس نمبر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستانی کپتان اس وقت T20I اور ODI میں نمبر 1 بلے باز ہیں اور حال ہی میں انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ تینوں فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں