برھان مظفر وانی شہید کا ساتواں یوم شہادت، بھارت کے خلاف یوم مزاحمت کے طور پر منانے کا فیصلہ

مظفرآباد (پی این آئی) آزادی پسند نوجوان کشمیر گوریلا کمانڈر برھان مظفر وانی شہید کے ساتویں یوم شہادت کو بھارت کے خلاف بڑے پیمانے پر یوم مزاحمت کے طور پر منانے کا فیصلہ۔

پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر غزالی نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں سے 8 جولائی کو بھارت کے خلاف یوم مزاحمت منانے کی اپیل کی ہے اس موقع پر شوکت جاوید میر عثمان علی ہاشم اور جاوید مغل بھی موجود تھے چیئرمین پاسبان حریت جموں وکشمیر عزیر غزالی نے کہا کہ حزب المجاہدین کے کم عمر گوریلا کمانڈر برھان مظفر وانی شہید کے ساتویں یوم شہادت کے موقع پر8جولائی کوبھارت کے خلاف یوم مزاحمت شہید کے مشن کو کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کے حصول تک جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی جائے عزیر غزالی نے کہا کہ 8 جولائی کے دن یوم مزاحمت کی سے بڑی تقریب برھان مظفروانی شہید چوک مظفرآباد میں صبح 8 بجےمنعقد کی جائے گی ۔

جس میں کشمیری نوجوانوں کا ایک دستہ برھان مظفر وانی شہید کو سلامی دے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close