آزادکشمیر حکومت نے متوازن اور عوام کی امنگوں کا عکاس بجٹ دیا ہے، تمام متعلقہ سرکاری محکمے اپنے اہداف کو پورا کریں، سردار میر اکبر کا اجلاس سے خطاب

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کے وزیر زراعت، لائیوسٹاک، آبپاشی واسماء سردار میر اکبرخان نے کہا ہے حکومت نے ایک متوازن اور عوام کی امنگوں کا عکاس بجٹ دیا ہے اس کے ثمرات عوام تک پہنچا نے کیلئے تما م متعلقہ سرکاری محکمے اپنے اہداف کو پورا کریں ۔

آزاد کشمیر کے محکمہ زراعت، لائیوسٹاک اور آبپاشی کے ناظمین اعلیٰ کا اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت سردار میر اکبر خان نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں پیداواری شعبہ پر فوکس کیا گیا ہے ترقیاتی منصوبے بروقت شروع کرنے اور ترقیاتی اہداف کو پورا کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ابھی سے کام شروع کر دینا چاہئے تاکہ عوام ان منصوبوں سے پوری طرح مستفید ہو سیکیں ۔

اجلاس میں سیکرٹری زراعت ولائیوسٹاک سردار جاوید ایوب خان، ناظم اعلیٰ زراعت طارق محمود بانڈے، ناظم اعلیٰ لائیوسٹاک ڈاکٹر اعجاز خان، ناظم اعلیٰ آبپاشی و سمال ڈیمز خواجہ اعجازاحمداور چیف پلاننگ سیکرٹریٹ زراعت راجہ دلپذیر خان نے شرکت کی۔ سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک نے وزیر حکومت کو محکمانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ترقیاتی سکیم ہا اور نارمل بجٹ کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سردار میر اکبر خان نے ہدایت کی کہ اخراجات اور اہداف بروقت مکمل کریں تاکہ دستیاب وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں