آزاد کشمیر اسمبلی،حریت پسند رہنما یاسین ملک کے خلاف مقدمات ختم کرنے اور رہائی کے لیے قرارداد منظور

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی نے بھارتی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے آزادی پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کے خلاف مقدمات ختم کرنے اور انکی فوری رہائی سے متعلق قرارداد کی منظوری دی ہے ۔

آزاد کشمیر کے وزیر ہائر ایجوکیشن ظفراقبال ملک کی طرف سے بھارت کے خلاف پیش کی گئی قرارداد مذمت کی ایوان نےکثرت رائے سے منظوری دی قرارداد میں عالمي برادری کی توجہ بھارتی عدالتی فیصلے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا گیا کہ یاسین ملک کے خلاف بھارت کی خصوصی عدالت کا فیصلہ انصاف، انسانی حقوق، اخلاقی اور جمہوری قدروں کی توہین ہے بے بنیاد الزامات کو بھونڈے طریقے سے ثابت کر کے انصاف کی دھجیاں بکھیری گئیں ہیں قرارداد میں یاسین ملک سمیت دیگر حریت رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاگیا۔ قرارداد میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا گیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close