نوجوان پی ٹی آئی رہنما راجہ شاہد حسین کو اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ شاہد حسین کو پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کا فوکل پرسن مقررکردیا گیا۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں فرخ حبیب نے جاری کیا۔یاد رہے کہ راجہ شاہد حسین تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پنجاب حکومت کی وزارت اطلاعات کی میڈیا سٹریٹجیک کمیٹی کے کوآرڈینیٹررہ چکے ہیں جبکہ وہ پارٹی سیکرٹری جنرل کے فوکل پرسن برائے میڈیا کے طور پربھی اپنی ذمہ دارایاں ادا کر چکے ہیں۔

 

اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات میاں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ راجہ شاہد حسین پارٹی کے پرعزم اور متحرک کارکن ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ حسب سابق پارٹی کا موقف موثر طریقے سے عوام تک پہنچانے میں اپنا کردارادا کریں گے۔راجہ شاہد حسین نے سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی کی دیگر قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close