سوزوکی مہران کی دوبارہ پروڈکشن شروع کرنے کی تیاریاں؟ کمپنی کا بیان بھی آگیا

کراچی(پی این آئی) سوزوکی موٹر کمپنی پاکستان میں اپنی گاڑی ’مہران‘کو ختم کر چکی ہے تاہم حالیہ چند ہفتوں سے ایک افواہ گردش میں تھی کہ کمپنی اپنی مہران گاڑی کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ اب کمپنی کی طرف سے اس افواہ کی تردید کر دی گئی ہے۔ سوزوکی موٹر کمپنی کی طرف سے واضح کر دیا گیا ہے کہ اس کا مہران کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر مہران کی پیداوار دوبارہ شروع ہونے کی افواہ کے ساتھ بیشتر لوگ یہ گاڑی خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر رہے تھے کیونکہ مہران پاکستانی مارکیٹ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گاڑی تھی ، جو انتہائی سستی بھی پڑتی تھی۔ مہران گاڑی کمپنی کی طرف سے 1989ءمیں متعارف کرائی گئی تھی، جس کے بعد دہائیوں تک چھوٹی گاڑیوں کی کیٹیگری میں اس گاڑی نے پاکستانی مارکیٹ پر راج کیا۔ تاہم اس گاڑی کو ضروری سکیورٹی فیچرز نہ ہونے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا تھا۔کمپنی کی طرف سے 2019ءمیں مہران کو ختم کرکے اس کی جگہ 660سی سی آلٹو متعارف کرادی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close