سلطان آف سوئنگ وسیم اکرم نے سشمیتا سین کیساتھ تعلقات کی خبروں پر وضاحت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آبادپاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حال ہی میں سشمیتا سین سے اپنے تعلق کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔ماضی میں جب وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ کا انتقال ہوا تو کرکٹر کی بھارتی اداکارہ سشمیتا سین سے دوستی کی خبریں سامنے آئیں۔کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ وسیم اکرم اور سشمیتا سین شادی کرلیں گے لیکن بعدازاں ایسا کچھ نہیں ہوا۔اب ایک ویب انٹرویو میں وسیم اکرم نے اپنے اس تعلق کے حوالے سے گفتگو کی۔

وسیم اکرم نے سشمیتا کے حوالے سے سوال پوچھنے پر کہا کہ ‘ایک تو تم پاکستانیوں کو بالی وڈ کے کسی سائیکل والے سے بھی ملا دو، تم لوگ پاگل ہوجاتے ہو۔سابق کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ ‘سشمیتا سین کے حوالے سے ہمیں لگا تھا کہ وہ بھابھی بن جائیں گی لیکن بنی نہیں، ایسا کیوں ہوا؟وسیم اکرم نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایسا کوئی پلان نہیں تھا، ہم صرف اچھے دوست تھے اور ہمارے درمیان کچھ نہیں تھا، ہمارا اب کوئی رابطہ نہیں ہے کیونکہ بھارت جانے کی اجازت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close