محکمہ موسمیات نے 2جولائی سے مون سون سسٹم کے آغاز کی پیشنگوئی کر دی، کہاں کہاں بادل کھل کر برسیں گے؟

کراچی(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 جولائی کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہے، بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جس کے باعث دن کے اوقات میں کراچی میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں 30 جون سے پاکستان میں داخل ہوں گے اور جمعرات سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں یکم جولائی کی رات سے بارش متوقع ہے جب کہ 2 جولائی کی شام یارات کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مون سون سسٹم ملک کےجنوب، سندھ اور بلوچستان میں زائد بارشوں کاباعث بن سکتا ہے جس کے تحت 3 سے 4 دن اورکچھ علاقوں میں 5 دن تک وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ موسمیاتی جائزےکے مطابق یہ سسٹم تیزبارشوں کا باعث بن سکتا ہے، بحیرہ عرب سے نم ہوائیں بھی ملک پراثرانداز ہوں گی اور ملک کے شمالی حصے میں 30 جون سے بارشوں کا آغاز ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close