آئندہ الیکشن میں عمران خان مجھے نظر نہیں آ رہے، خوابوں کی پیشنگوئی کرنے والے منظور وسان کا دعویٰ

کراچی (پی این آئی) خواب دیکھ کر سیاسی پیشنگوئیاں کرنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آ رہے۔ اپنے دلچسپ خواب کے حوالے سے منظور وسان نے کہا کہ جو اقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا، عمران خان ملک کا بیڑہ غرق کر کےگئے ہیں۔ منظور وسان نے پیشنگوئی کی کہ 2023 کے الیکشن کے بعد بلاول بھٹو یا ن لیگ سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے یا اتحاد بھی ہوسکتا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑے گا، ان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ جائیں گے، عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close