مظفرآباد، خیریاں جیسوا کے مقام پر المناک حادثہ، ماں اور بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق، ایک بیٹا زخمی ہو گیا

 

مظفرآباد (پی این آئی) نواحی علاقہ خیریاں جیسوا کے مقام پر کار کے المناک حادثہ میں ماں اور بیٹے سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک بیٹا زخمی ہو گیا۔ چھتر کلاس کومی کوٹ روڈ پر کومی کوٹ سے چھتر کلاس آنے والی کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر المناک حادثے کا شکار ہوگئی ایک ہی خاندان سے تعلق والے تین افراد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئے

 

جبکہ ایک زخمی ہسپتال لے جاتےبوئےراستہ میں ہی دم توڑ گیا جاں بحق ہونے والوں میں نواران شاہ ساکنہ کومی کوٹ کی اہلیہ کلثوم بی بی, بیٹا افضال شاہ ڈرائیور ذوالفقار شاہ اور شجر عباس شامل ہیں جب کہ نوران شاہ کے بیٹے بلال شاہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی لوگوں نے موقعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
کار حادثے کی اطلاع ملتے ہی کومی کوٹ اور اس نواحی علاقوں کی فضا سوگوار ہوگئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close