عمران خان کی حمایت کرنیوالے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (پی این آئی)عمران خان کی حمایت کرنیوالے افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، تہلکہ خیز خبر۔۔  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی حمایت کرنے والے دو افسران کو عہدوں سے ہٹادیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دو سپیشل پراسیکیوٹرز میاں عامر سلطان گورایہ اور فاخرہ عامر سلطان کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 

حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی سفارش پر انہیں عہدوں سے ہٹایا ہے۔ دونوں پراسیکیوٹرز نے گزشتہ دور حکومت میں عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی حمایت کی تھی اور عدالت میں بیان دیا تھا کہ عمران خان کے خلاف کیس سیاسی نوعیت کا ہے اس لیے انہیں بری کیا جائے۔ خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 29 اکتوبر 2019 کو عمران خان کو پارلیمنٹ حملہ کیس سے بری کردیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close