آزادکشمیر، ضلع جہلم ویلی کی تحصیل چکار میں گیسٹرو کی وباء پھیل گئی، ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا، 24 نئے مریض ہسپتال پہنچ گئے

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کے ضلع جہلم ویلی کی تحصیل چکار میں گیسٹرو کی وباء پھیل گئی ایک مریض زندگی کی بازی ہار گیا۔مختلف علاقوں سے گیسٹرو کے 24 نئے مریض ہسپتال پہنچ گئے وباء کا شکار مریضوں کی تعداد بڑھ کر 250 ہو گئی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل ڈاکٹروں اور پیر میڈیکل سٹاف کے ہمراہ گیسٹرو وباء پر قابو پانے کیلئے چکار پہنچ گئے ۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر رحیم کے مطابق چکاراور اور اس کے نواحی علاقوں میں گیسٹرو کی وباء پھوٹ پڑی اب تک گیسٹرو کا ایک مریض موت کا شکار ہوا رورل ہیلتھ سینٹر چکار میں گیسٹرو کے مزید 24 کیس رپورٹ ہو ئے۔ گیسٹرو کا شکار مریضوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگٸی ہے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طاہر رحیم ڈاکٹر منشاءکے ہمراہ ادویات لیکر رورل ہیلتھ سینٹر چکار پہنچ گیے جہاں پر گیسٹرو وباء کی روک تھام اور مریضوں کے علاج کے حوالے سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف زندگی اور موت کی کشمش میں مریضوں کی جانیں بچانے کیلئے کوشاں ہیں رورل ہیلتھ سینٹر چکار میں گیسٹرو مریضوں کے فوری علاج کے ساتھ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمبٹنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ۔ڈی ایچ او کے مطابق گیسٹرو سے متاثرہ سیریس مریضوں کا ہٹیاں بالا اور مظفرآباد کے اسپتالوں میں علاج جاری ہے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close