پرینکا چوپڑا کا انسٹاگرام اچانک غائب ہو گیا، وجہ کیا بنی؟

ممبئی(پی این آئی)بالی و ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک سوشل میڈیا سے غائب ہوا تو مداح پریشان ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریباً 80 ملین فالوورز ہیں جو ہیک نہیں ہوا بلکہ کسی تکنیکی وجہ سے ان کا اکاؤنٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شو نہیں ہورہا تھا بعد ازاں پریانکا کی ٹیم نے مسئلہ حل کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ کی سوشل میڈیا ٹیم نے وضاحت پیش کی کہ پریانکا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کروڑوں فالوورز ہیں جس کی وجہ سے کچھ گھنٹوں کے لیے ان کا اکاؤنٹ ڈاؤن ہوا تاہم اب یہ پریشانی دور کردی گئی ہے۔اداکارہ کا اکاؤنٹ سوشل میڈیا پر سرچ نہ ہونے پر سیکڑوں پرستاروں نے ٹوئٹر اور فیس بک پر کہا تھا کہ پریانکا چوپڑا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ نہیں مل رہا ہے، بعض کا خیال تھا کہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔+

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close