پری مون سون ،گرج چمک کیساتھ بارشیں شروع، محکمہ موسمیات نےعوام کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر اور آزاد کشمیر میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ لاہور میں بادلوں نےڈیرہ جمالیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ آج اتوار کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ

تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔پیر کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب ،اسلام آباد، گلگت بلتستان ،کشمیراور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،

شمال مشرقی بلوچستان، اسلام آباد اورسکرنڈ میں اکژ مقامات پرتیزہواؤں/ آ ندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں