پی پی 217، ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں مفاہمت ہو گئی، کس کا امیدوار میدان میں اترے گا؟

ملتان (پی این آئی) پنجاب کے حلقہ پی پی 217 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر ضمنی الیکشن کے امیدوار سلمان نعیم کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پی پی217 کے الیکشن سے ن لیگ کے حق میں دستبردار ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلمان نعیم کی الیکشن مہم چلائے گی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سلمان نعیم الیکشن جیتیں گے تو عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بہتر فیصلے کیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بھی پنجاب میں ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close