پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹے میں کہاں کہاں بارش ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں پری مون سون کا سلسلہ شروع ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش اور ژالہ باری کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوا۔ پنڈی کی نشیبی آبادی لالہ زار میں برساتی پانی جمع ہونے سے چار گاڑیاں ڈوب گئیں۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہاڑی میں چھتیں گرنے کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔ کرک میں بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ سوات میں بھی بادل برسے۔ گجرات اور گردو نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زير آب آگئے، بنوں اور مردان میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اسکردو شہر اور گرد ونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہو گیا، بارش کے باعث کراچی سے جانے والی پرواز لینڈ نہ کرسکی، دو پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close