کراچی (پی این آئی)این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لیا؟.. پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر کراچی کی تنظیم پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینا چاہیے تھا۔
پی ٹی آئی کراچی کے رہنماؤں نے موقف اپنایا کہ الیکشن بائیکاٹ کا مقصد ایم کیو ایم کو بے نقاب کرنا اور یہ ثابت کرنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بغیر ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہے گا۔ عمران خان کی سرزنش کے بعد پی ٹی آئی کراچی نے این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ حلقے میں ووٹر ٹرن آؤٹ 8.38 فیصد رہا جس کے باعث کامیاب امیدوار سمیت تمام امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں