ہرنائی میں تعمیراتی کیمپ پر حملہ 3مزدور جاں بحق، 7لاپتہ ہوگئے

کوئٹہ(پی این آئی) ہرنائی میں تعمیراتی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 3مزدوروں کو جاں بحق کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سڑک کی تعمیر کا کام کرنیوالے مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 3مزدور جاں بحق ہوگئے جبکہ 3زخمی جبکہ 7لاپتہ ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمی مزدوروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، حملہ آورکیمپ، گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگاکر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close