مظفر آباد سینٹرل جیل کے قیدیوں سے خطرناک سامان اور موبائل فون برآمد، قیدیوں اور پولیس کے تصادم میں 6 پولیس اہلکار، متعدد قیدی زخمی

مظفرآباد (آئی اے اعوان) سینٹرل جیل مظفرآباد میں قیدیوں اور حوالاتیوں سے خطرناک سامان اور موبائل فون برآمد پولیس اور انتظامیہ نے سخت مزاحمت کے باوجود سرچ ْآپریشن مکمل کرلیا قیدیوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں چھ پولیس اہلکار اور متعدد قیدی زخمی ہو گئے۔

سینٹرل جیل مظفرآباد میں قیدیوں اور حوالاتیوں کے ایک گروہ کی جانب سے مبینہ منشیات کے استعمال اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے سرچ آپریشن شروع ہوتے ہی قیدیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی پولیس اور قیدیوں کے درمیان تصادم کے باعث جیل میدان جنگ بن گئی قیدیوں نے آگ لگانے کے علاوہ جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان ڈی آئی جی طاہر محمود قریشی ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ موقع پر پہنچ گئے، کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان کے مطابق سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے قیدیوں سے موبائل فون, گیس سلنڈر سمیت دیگر خطرناک سازو سامان بر آمد کیا گیاہے

آپریشن کے دوران قیدیوں نے جیل میں آگ لگا کر سامان جلایا۔ جلی ہوئی اشیا کے نمونہ حاصل کر لیے ہیں جن کے لیبارٹری ٹیسٹ کروایا جائیں گے۔

جیل میں قیدیوں کا سہولت کار کون ہے؟ آئی جی پی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے انکا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران قیدیوں کی مزاحمت سے چھ پولیس اہلکار زخمی ہیں جبکہ چند قیدی بھی زخمی ہوئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں