پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلوانے میں مرکزی کردار کس نے ادا کیا؟ سینئر صحافی حامد میر نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلوانے میں مرکزی کردار کس نے ادا کیا؟ سینئر صحافی حامد میر نے بتا دیا… اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف) کے اہداف مکمل کروانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ فیٹف نے جرمنی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کو مکمل قرار دیتے ہوئے سراہا ہے اور قرار دیا ہے کہ پاکستان کو اب مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، فی الحال پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکالا گیا تاہم اس کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

 

 

حامد میر نے اس اہم پیشرفت کی “اصل کہانی” بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کے لئے جی ایچ کیو میں ڈی جی ملٹری آپریشنز کی سربراہی میں 2019 میں سپیشل سیل قائم کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ جس وقت خصوصی سیل قائم ہوا اس وقت پاکستان کی صرف پانچ نکات پر پیشرفت تھی۔ اس سیل نے 30 سے زائد وزارتوں اور ایجنسیز کے درمیان کوآرڈی نیشن کی اور تمام 34 نکات پر عمل درآمد کروا کر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلوا یا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close