موسم گرما کی تعطیلات، سکول بند نہ کرنے پر 29 نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی شروع

مظفرآباد (پی این آئی) مظفرآباد شہر اور نواحی علاقوں میں 29 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان نے حکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکول بند نہیں کیے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری مردانہ طارق شفیع نے قانونی کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کو رپورٹ بھیج دی۔ رپورٹ میں مظفرآباد شہراور دیہی علاقوں میں قائم ان 29 تعلیمی اداروں تعلیمی اداروں کی فہرست فراہم کرتے ہوئے قانون کاروائی کی تحریک کی ہے جو حکومتی رٹ کو چیلنج کرریے ہیں۔

موسم گرما کی تعطیلات کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو تعطیلات کے دوران سکول اور کالجز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی اور حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیاگیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close