جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار، بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ اچھی خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ہے جس سے جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پری مون سون کی پہلی بارش برس پڑی ہے جس کا سلسلہ 22 جون تک جاری رہے گا۔موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے ،تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جب کہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close