جونی ڈیپ سے مقدمہ ہارنے کے بعد امبرہرڈ نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا

لاس اینجلس (پی این آئی) ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ کے ساتھ تعلق میں تھیں تو انہوں نے بہت سی غلطیاں کیں۔امبر ہرڈ نے کہا کہ وہ مرتے دم تک عدالت میں دیے گئے اپنے موقف پر قائم رہیں گی۔” میں نے بہت سی غلطیاں کیں لیکن ہمیشہ سچ بولا ہے، اس کے وکیل نے جیوری کو اصل مسئلے سے بھٹکانے کیلئے بہترین کام کیا، یہ میرے لیے سب سے زیادہ شرمناک اور ناقابلِ فراموش تجربہ تھا، میں نے بھی اپنے رشتے کے دوران ناقابلِ بیان باتیں اور کام کیے ہیں ،

میں نے بہت سی ایسی غلطیاں کی ہیں جن کا مجھے پچھتاوا ہے۔”امبر ہرڈ نے کیس میں جونی ڈیپ کی طرف سے پیش ہونے والے گواہوں کو “تنخواہ دار ملازمین” قرار دیا ۔ انہوں نے جیوری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ تین ہفتے تک بیٹھ کر تنخواہ دار ملازموں کی گواہیاں سنتے رہے۔خیال رہے کہ امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ کی 2015 میں شادی ہوئی تاہم ایک سال بعد ہی اداکارہ نے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا، انہوں نے جونی ڈیپ پر تشدد کے الزامات عائد کیے۔ ہالی ووڈ کے اس معروف جوڑے کی 2017 میں طلاق ہوئی جس کے بعد 2018 میں امبر ہرڈ نے گھریلو تشدد کے حوالے سے ایک کالم لکھا جس پر جونی ڈیپ نے ان پر ہرجانے کا کیس دائر کردیا۔ تین ہفتے تک جاری رہنے والے ٹرائل کے بعد گزشتہ دنوں کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے امبر ہرڈ پر 10 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close