کوٹلی، گوئی بٹالی کے مقام پر جیپ کھائی میں جاگری، دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق

مظفرآباد (پی این آئی) آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں گوئی بٹالی کے مقام پرجیپ کھائی میں جاگری جیپ حادثہ کے باعث دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔

کوٹلی شہر کے نواحی علاقہ گوئی بٹالی میں جیپ کے ساتھ باندھ کر کریش مشین کوایک جگہ سے دوسری جگہ پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ اچانک جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری جیپ ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو حقیقی بھائی بھی شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close