ڈاکٹر عامر لیاقت زندگی کے آخری دنوں میں کیا کرنا چاہتے تھے؟ قریبی دوست نے دعویٰ کر دیا

کراچی(پی این آئی) مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ایک دوست نے انکشاف کیا ہے کہ وہ زندگی کے آخری دنوں میں تبلیغ کے کام کے لیے ہالینڈ جانا چاہتے تھے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کے دوست اسلم رحمان نے بتایا ہے کہ تیسری اہلیہ دانیہ کے ساتھ علیحدگی کے بعد جب ویڈیوز وائرل ہونے کے واقعات ہو رہے تھے، تب اس صورتحال سے چھٹکارا پانے کے لیے عامر لیاقت ہالینڈ جانا چاہتے تھے۔

 

اسلم رحمان نے بتایا کہ عامر لیاقت حسین نے ہالینڈ کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے اپنا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات جمع کروا دی تھیں۔ وہ مذہبی تبلیغ کے لیے ہالینڈ جانے والے تھے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں اسلم رحمان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ”عامر لیاقت ہمیں بتا چکے تھے کہ ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ وہ اپنی نجی ویڈیوز لیک ہونے پر شدید ذہنی پریشانی کا شکار تھے۔ انہوں نے ملک چھوڑنے کے متعلق ایک ویڈیو پیغام بھی اسی حوالے سے جاری کیا تھا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close