کہاں کہاں بارشیں ہوں گی؟ گرمی سے پریشان شہریوں کو خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی)گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، شام کو جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

 

 

سندھ میں موسم گرم رہے گا،بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں تیز بارش کے بعد پہاڑی ندی نالے بھر گئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close