عامر لیاقت کی موت سے قبل اپنے جنازے سے متعلق کی گئی گفتگو وائرل ہو گئی

کراچی(پی این آئی)گزشتہ روز کراچی میں انتقال کرجانے والے ایم این اے عامر لیاقت حسین کا پرانا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنے جنازے سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔عامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال نے سوشل میڈیا صارفین کو دکھی کردیا ہے ایسے میں انہیں یاد کرتے ہوئے صارفین ان کے پرانے ویڈیو کلپس شیئر کر رہے ہیں۔ایک ویڈیو کلپ میں عامر لیاقت حسین دورانِ انٹرویو اپنے جنازے کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔عامر لیاقت حسین نے کہاکہ لوگ کسی سے کتنا پیار کرتے ہیں،

یہ اس کے جنازے سے پہچانو۔انہوں نے کہا کہ اگر میرے جنازے میں لوگوں کی تعداد کم ہوئی تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ میں اچھا آدمی نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ اگر میرے جنازے میں ہزاروں لوگ ہوئے تو آپ کو خود ہی معلوم ہوجائے گا کہ میں کیسا انسان تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close