مصر میں 7 پاکستانیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی گئی

قاہرہ (پی این آئی) منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں مصر میں قید 7 پاکستانیوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات کےصدام ،ظہور اور کراچی کے اقبال، راحیل، پرویز، عاطف سمیت مزید ایک شخص کو مصر میں بحری جہاز سے منشیات برآمد ہونے پر 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مصر کی عدالت نے منشیات برآمد کے کیس میں ٹرائل کے دوران ساتوں افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔

اس حوالے سے سپریم کورٹ کے وکیل نثار اے مجاہد کا کہنا ہے کہ انہوں نے کیس میں معاونت کی اور گرفتار افراد کی اپیل پر مصری عدالت نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close