روٹی 150 گرام کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا، نانبائی تنظیموں کا آٹے کی قیمت میں اضافے پر شدید احتجاج

پشاور(آئی این پی)نانبائی تنظیموں نے آٹے کی قیمت میں اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے خیبرپختونخوانانبائی ایسوسی ایشن اور انجمن نانبائیان ایسوسی ایشن حقیقی گروپ نے فوارہ چوک صدر سے پشاور پریس کلب تک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جسکی قیادت خیبر پختونخواہ نانبائی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر خائستہ گل اور ضلعی جنرل سیکرٹری رحمان اللہ کر رہے تھے

عہدیداران کا کہنا تھا کہ دو ماہ سے شہر بھر کے تندوروں پر سوئی گیس میسر نہیں مہنگا آٹا ملنے پر سستی روٹی نہیں فروخت کر سکتے کیونکہ سبسڈائزاد آٹا فراہم کرنے میں صوبائی حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نیا نرخ دینے میں ٹال مٹول کر رہی ہے روٹی کا نیا نرخ نہ ملا تو اگلے ہفتہ سے شٹر ڈاؤن کیا جائے گا انتظامیہ 150 گرام روٹی کے 20 روپے نرخ کا فوری اعلان کرے کیونکہ آٹے کے بڑھتے نرخ میں 15 روپے روٹی فروخت نہیں کر سکتے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close