عمران خان حقیقی آزادی مارچ کا اعلان کب کریں گے؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں حقیقی آزادی مارچ کیلئے تاریخ کا اعلان کروں گا، سپریم کورٹ سے قانون کے مطابق مارچ کی اجازت مانگ رہے ہیں، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کریں گے، احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، سب تیاری کرلیں، یہ سیاست نہیں جہاد ہے۔

 

انہوں نے پی ٹی آئی نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میری حکومت گرانا مہنگائی تھا تو پھر اب مہنگائی نہ کرتے، ان کا مقصد اپنے کیسز ختم کرانا تھا، امریکا کا مقصد اپنے پالتوؤں کو اوپر لانا تھا، ہم نے روس کے ساتھ سستے تیل کیلئے بات چیت کرلی تھی،لیکن جیسے ہی ہم روس سے واپس آئے تو انہوں نے عدم اعتماد پیش کردی اور سارا معاملہ دب گیا، وزیرخزانہ کہتا روس ہمارے پاس آئے، ضرورت ہمیں ہے اور روس کیوں آئے؟ یہاں 60روپے تیل مہنگا ہوا تو ہندوستان مٰں سستا ہوا کیوں کہ انہوں نے روس سے سستا تیل خریدا تھا، ان دونوں پارٹیوں کے سربراہان کے ڈالرز امریکا میں پڑے ہوئے ہیں، ان کو ڈر ہے کہ اگر امریکا ناراض ہوگیا تو ان کے پیسے ضبط ہوجائیں گے۔یہ کبھی امریکا کو ناراض نہیں کرسکتے، امریکا نے 2018تک 400ڈرون حملے کیے ہم ان کے جنگ میں اتحادی بھی تھے لیکن پھر بھی وہ ڈرون حملے کررہا تھا، لیکن یہ خاموش تھے ، اسی وجہ سے امریکا ان کو واپس لے کر آیا ہے،میری حکومت ختم پر بھارت اور اسرائیل میں خوشیاں منائی گئیں، جب یہ آئے تو انہیں خوشی ہوئی، وہ شہبازشریف کے آنے سے بہت خوش ہوئے، ان کو پتا ہے یہ سب ان کے ایجنڈے کے تحت چلیں گے۔

 

امریکا کی اجازت کے بغیر یہ کبھی کوئی کام نہیں کریں گے، آج پاکستان جس طرف جا رہا ہے یہ پاکستانی عوام کو سوٹ نہیں کرتا، یہ انہیں سوٹ کرتا ہے جن کا ایجنڈا ہے، ہندوستانی تجزیہ کار ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں بلوچستان کو علیحدہ کرنا ہے، کئی بار میں نے سنا وہ کہتے پاکستان کے ٹکڑے ہونے چاہئیں، ان کو لانے والے نہیں چاہتے پاکستان مضبوط ہو، وہ چاہتے ہیں ہم غلام بنیں، تحریک انصاف واحد وفاقی جماعت ہے جو پاکستان کی پارٹی ہے، باقی دو جماعتیں ایک سندھ اور ایک وسطی پنجاب کی جماعت ہے، تحریک انصاف ملک کو اکٹھا رکھ سکتی ہے، دشمن چاہتا ہے تحریک انصاف اور افواج پاکستان کمزور ہو، آئندہ مرحلے میں ہم نے حقیقی آزادی کی تحریک میں پورا زور لگانا ہے، میں آئندہ چند دنوں میں حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ دینے لگا ہوں، سپریم کورٹ سے قانون کے مطابق مارچ کی اجازت مانگ رہے ہیں، ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج کریں گے، احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔میں سمجھتا ہوں یہ سیاست نہیں بلکہ جہاد کررہے ہیں۔میں جب تاریخ کا اعلان کروں گا توسب کی تیاری ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close