آزادکشمیر ، صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مظفرآباد (پی آئی ڈی) پاکستان انفارمیشن سینٹر کے زیر اہتمام آزادکشمیر میں صحافیوں کی پیشہ ورانہ استعداد کار بڑھانے کیلئے مرحلہ وار تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہوا۔اختتامی تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری پروفیسرتقدیس گیلانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہا کہ خبر‘ مضمون نگاری اور ڈیجیٹل میڈیا کے عنوان پر منعقد ہونے والی ان تربیتی ورکشاپس میں نوجوان صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔

ذمہ دارانہ صحافت پر زور دیتے ہوئے پی آئی سی کی جانب سے اس طرح کے تربیتی اقدامات کو سراہا۔اس سے قبل ورکشاپ کے پہلے روز ڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال، پی آئی سی اسلام آباد کے چوہدری مدثر، میڈم ثنیہ نسیم،قرۃ العین اور دوسرے روز سینئر صحافی محمد اسلم میر اور طارق نقاش اور ناصر لطیف نے شرکا ء کو تفصیلی لیکچر دیئے۔شرکاء نے پی آئی سی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس سے انہیں اپنی پیشہ وررانہ صلاحیتوں کے نکھار میں مدد ملے گی۔پی آئی سی کے کوآرڈینیٹرٹریننگ سردار عبدالرؤف خان نے بتایا کہ پی آئی سی صحافیوں کی پیشہ وارانہ استعداد کار میں مزید بہتری لانے لیئے تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ جاری رکھے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close