الیکشن کروانے کو تیار ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اکتوبرکےآخر میں نئےانتخابات کیلئےتیارہوں گے،نئے انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔نیوز بریفنگ میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کہا کہ حکومت نےنئی مردم شماری کی تونئی حلقہ بندیاں کرناپڑیں گی، مئی 2021میں مردم شماری کانوٹیفکیشن جاری ہوگیاتھا۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں ووٹر لسٹوں کیلئے نظر ثانی کی ، یہ ایک بہت بڑی مشق تھی جس کیلئے 142 رجسٹریشن افسران ، دو ہزار اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران ، 18 ہزار سے زائد سپر وائزرز اور مجموعی طور پر 88 ہزار سے زائد افراد نے عمل مکمل کیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق 21 نومبر 2021 سے قبل گھر گھر تصدیقی عمل مکمل کیا گیا، ملک میں 12 کروڑ 11 ہزار ووٹرز موجود تھے ، عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن نے ایس ایم ایس 8300 کی بالکل مفت سروس مہیا کی تاکہ لوگ اپنے اور اہلخانہ کی ووٹر لسٹ میں موجودگی یا غیر موجودگی سے متعلق جان سکیں ، اس سروس سے ایک کروڑ 34 لاکھ افراد نے فائدہ اٹھایا اور یہ ووٹرز کے ووٹنگ عمل میں دلچسپی لینے کا بڑا ثبوت ہے ۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق گھر گھر تصدیقی عمل کے دوران 9 کروڑ 84 لاکھ ووترز کی مستقل یا عارضی پتہ پر موجودگی کی تصدیقی ہوئی جبکہ 40 لاکھ افرد کی توتیدگی کی تصدیق ہوئی ، ایک کروڑ 59 لاکھ ووٹرز کی تصدیق نہ ہو سکی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close