کراچی(آئی این پی)کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے-الیکٹرک نے شہر میں غیرمعمولی صورتحال کا ذمہ دار ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دے دیا۔ ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا کہ عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے کے-الیکٹرک کی ایندھن خریدنے اور اس سے مناسب قیمت پر بجلی بنانے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایندھن مہنگا ہونے کی وجہ سے غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے،
کمپنی ایندھن فراہم کرنے والوں اور آئی پی پیز سے ادائیگیوں کا لچکدار طریقہ وضع کرنے پر بات چیت کر رہی ہے، ایندھن کی صورتحال مزید مخدوش ہونے اور ایندھن فراہم کرنے والوں کی جانب سے فراہمی میں کٹوتی کا خدشہ موجود ہے۔ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر ایندھن کی کٹوتی ہوئی تو کے-الیکٹرک کو بحالتِ مجبوری بجلی کی راشننگ کرنا پڑے گی۔انہوں نے بتایا کہ کے-الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ کی منیجمنٹ کے حوالے سے شیڈول کے-الیکٹرک کی ویب سائٹ اور صارفین سے رابطے کے دیگر ذرائع پر دستیاب ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں